Napačna izbira? Nič za to! Izdelke lahko vrnete do 30 dni
Z darilnim bonom ne morete zgrešiti. Obdarovanec lahko v zameno za darilni bon izbere karkoli iz naše ponudbe.
Do 30 dni za vračilo
عزیز قارئین!
ہر کتاب کے پیچھے کچھ لفظ ہوتے ہیں اور کچھ احساسات۔ لفظ کاغذ پر دکھائی دیتے ہیں، مگر احساسات اکثر سطروں کے درمیان چھپے رہتے ہیں۔ یہ کتاب بھی کچھ ایسے ہی جذبات اور نکات کا مجموعہ ہے، اس کے اندر مختلف برسوں کے مشاہدات، بے شمار انسانی چہرے، سینکڑوں سوالات، اور زندگی کو قریب سے دیکھنے کا ایک مسلسل تجربہ شامل ہے۔
میں نے اپنے پیشہ ورانہ سفر میں ایسے بہت سے لوگوں کو دیکھا جو بظاہر کامیاب تھے مگر اندر سے بے سکون، ایسے نوجوان دیکھے جو صلاحیت رکھتے تھے مگر قسمت سے محروم، ایسے گھرانے دیکھے جو دولتوں کے باوجود اندر سے ٹوٹ چکے تھے، اور ایسے افراد دیکھے جو اپنی ہی ذات کے مختلف حصوں میں تقسیم ہو کر زندگی گزار رہے تھے۔ یہ سب کچھ دیکھ کر ایک سوال بار بار ذہن میں ابھرتا رہا: آخر انسان کے بکھرنے کا اصل سبب کیا ہے؟ اور اسے سمیٹنے کا راستہ کہاں سے شروع ہوتا ہے؟
اسی سوال نے اس کتاب کو جنم دیا۔
Pozdravljeni! Sem Libroamiko, vaš knjižni svetovalec.
Kako vam lahko pomagam?